سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک بچے کو دیکھا جا سکتا ہے جو ایک ہسپتال کے باہر سموسے بیچ رہا ہے۔ سموسے بیچنے والے بچے کا نام زاہد ہے جو چوتھی جماعت کا طالبعلم ہے۔ زاہد نے ویڈیو میں بتایا کہ اس کی والدہ اسے سموسے بنا کر دیتی ہیں اور وہ ہسپتال کے سامنے شام کو آ کر فروخت کرتا ہے۔
Met Zahid outside the hospital, an absolute honour to have bought samosaas from this lil merchant ♥️?his smile,his confidence & fearless attitude dil lagaya mera?wish him a blessed life ahead . Definitely our future leader ? can’t express my feeelings & happiness ♥️part 1/1 pic.twitter.com/cV82qviJGE
— Atika Mirza (@atika_mirza) February 5, 2020
سموسے فروخت کر کے زاہد اپنے گھر کی کفالت کرتا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے بھی ایک بچے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک بچہ سخت سردی میں شوز پالش کرنے کا سامان پاس رکھ کر گاہکوں کا انتظار کر رہا ہے۔
کوئٹہ کی شدید سردی میں یہ معصوم جان جوتے پالش کرکے اپنی غربت کو شکست دینے کی جدوجہد میں مصروف ہے
نہ کوئی مستقبل ، نہ کوئی خوشی ، نہ کوئی تعلیم -
اس بچے کو پھر ریاست سے کیا محبت ہوگی
کیا حق ہوگا ریاست کا کہ کل وہ اس بچے سے ریاست سے محبت کی امید رکھے pic.twitter.com/92YAlcVqaT
— Riz Khan (@ToxicTruths83) January 15, 2020
بچے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے بچے کے گھر جا کر اس سے ملاقات کی تھی اور اس کی کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔