اس تصویر کو سوشل میڈیا پر صارفین نے طرح طرح کی میمز بنا کر شیئر کیا۔ یہاں تک کہ ایک صارف نے انہیں مین آف دی میچ قرار دے دیا۔
Man of the match today ??#PakVsAus pic.twitter.com/9nCRZOAl1n
— madeha naqvi (@madehanaqvi) June 12, 2019
Permanent face of the supporters of Pakistan Cricket Team! ?#PAKvsAUS #CWC19 pic.twitter.com/VNqg3QMhHQ
— $@|\|@ (@Safarnamaaa) June 12, 2019
محمد اختر نے آئی سی سی کو دیے ایک انٹرویو میں سوشل میڈیا پر خود پر بننے والی میمز کے حوالے سے بتایا کہ وہ 3 گھنٹے کا سفر طے کرکے میچ دیکھنے آئے تھے تاہم ٹیم کی مایوس کن فیلڈنگ دیکھ کر وہ کافی افسردہ ہوئے جس پر انہوں نے اپنے افسوس کا اظہار کیا۔
انکا نام محمد اختر ہے انکی جگہ کوئی بھی ہوتا تو اسکے چہرے کے یہی تاثرات ہوتے۔ کرکٹ کمینٹٹر زینب عباس نے اس بھائی محمد اختر کا انٹرویو لیا لنک ذیل میں ہے۔ آپ اسے ہشاش اور نارمل حالت میں دیکھ سکتے ہیں۔ https://t.co/MqlQjuwGCE
— Ishtiaq Baloch (@IshtiaqKhan370) June 14, 2019
ان کا مزید کہنا تھا کہ آصف علی کے ہاتھوں نہایت آسان کیچ چھوٹنے پر وہ حیران اور افسردہ ہوئے، تاہم انہوں نے آصف علی کو کچھ نہیں کہا کیوں کہ وہ حال ہی میں ایک سانحے کا شکار ہوئے ہیں۔
When your friend comes to you for the advice after doing exactly opposite of what you said the last time .. #PAKvsAUS pic.twitter.com/tmPcrzgHFD
— F A R I S H T I (@Hirrasyed) June 12, 2019
واضح رہے گزشتہ روز آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کو 41 رنز سے شکست ہوئی۔ ورلڈ کپ میں یہ قومی ٹیم کی دوسری شکست تھی اور یہ کہا جائے کہ پاکستان نے اپنی ناقص فیلڈنگ کی وجہ سے یہ میچ ہارا تو یہ غلط نہ ہوگا۔پاکستان نے اس میچ میں کئی اہم کیچ چھوڑے جن میں دو بلے باز ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ کے تھے جنہوں نے بالترتیب 107 اور 82 رنز بنائے۔