Get Alerts

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس نے اپنا کرکٹ کا سامان نیلام کر دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس نے اپنا کرکٹ کا سامان نیلام کر دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس نے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی امداد کیلئے اپنا کرکٹ کا سامان نیلام کر کے 9 لاکھ سے زائد کا فنڈ اکٹھا کر لیا۔

پاکستان کے سٹار کرکٹر رومان رئیس گذشتہ چند دنوں سے کرونا وبا کے دوران لاک ڈاؤن کے متاثرین میں راشن کی تقسیم کا کام کر رہے ہیں۔ اس کام کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کی غرض سے انہوں نے اپنا کرکٹ کا سامان نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رومان رئیس نے چیمپئنز ٹرافی میں ڈیبیو پر پہنی گئی کیپ، پاکستان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹ اور کرکٹ بیٹ نیلام کیا۔ نیلامی کا عمل 16 سے 19 اپریل تک جاری رہا۔

رومان رئیس کی چیمپئنز ٹرافی کیپ کی سب سے زیادہ بولی 1 لاکھ 60 ہزار لگی۔ اُن کا بیٹ 80 ہزار روپے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹ 60 ہزار روپے میں نیلام ہوئی۔

کرکٹ گئیرز کی نیلامی سے رومان کے پاس 9 لاکھ روپے سے زائد فنڈ اکٹھا ہوا جس سے متاثرین کو راشن اور رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطاری فراہم کی جائے گی۔