نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر نیل ویگنر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

نیل ویگنر نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن یہ واضح تھا کہ آگے بڑھنے کا صحیح وقت ہے۔ یہ ایک جذباتی ہفتہ رہا ہے۔ کسی چیز سے دور رہنا آسان نہیں ہے جسے آپ نے بہت کچھ دیا ہے اور اس میں سے بہت کچھ حاصل بھی کیا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ دوسرے قدم بڑھائیں اور اس ٹیم کو آگے لے جائیں۔

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر نیل ویگنر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر نیل ویگنر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی

نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر نیل ویگنر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 250 سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے نیوزی لینڈ کے پانچ باؤلرز میں سے ایک نیل ویگنر نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

منگل کو نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر آسٹریلیا کے خلاف سیلو بیسن ریزرو میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے لیے ابتدائی الیون میں نہیں ہوں گے اور کرائسٹ چرچ میں دوسرے ٹیسٹ سے قبل انہیں سکواڈ سے ریلیز کر دیا جائے گا اور یوں 12 سال پر محیط شاندار کیریئر کا خاتمہ ہو جائے گا۔

37 سالہ ویگنر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ سے وابستہ رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

ریٹائرمنٹ کے حوالے سے نیل ویگنر کا کہنا تھا کہ یہ آگے بڑھنے کا صحیح وقت ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ریٹائرمنٹ کا فیصلہ آسان نہیں تھا لیکن یہ واضح تھا کہ آگے بڑھنے کا صحیح وقت ہے۔ یہ ایک جذباتی ہفتہ رہا ہے۔ کسی چیز سے دور رہنا آسان نہیں ہے جسے آپ نے بہت کچھ دیا ہے اور اس میں سے بہت کچھ حاصل بھی کیا ہے لیکن اب وقت آگیا ہے کہ دوسرے قدم بڑھائیں اور اس ٹیم کو آگے لے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے بلیک کیپس کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے ہر ایک لمحے کا لطف اٹھایا ہے اور مجھے ہر اس چیز پر فخر ہے جو ہم بطور ٹیم حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

اس موقع پر کیوی فاسٹ باؤلر نیل ویگنر اپنے جذبات پر قابو پانے میں ناکام رہے اور پریس کانفرنس کے دوران ان کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔

واضح رہے کہ فاسٹ باؤلر نیل ویگنر نے 64 ٹیسٹ میچز میں 260 وکٹیں حاصل کیں جبکہ وہ فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔