پاک-نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

قومی ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

پاک-نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز کیلئے قومی ٹیم نیوزی لینڈ پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سڈنی سے آکلینڈ پہنچ گئی۔

قومی ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی جائے گی۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان سکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر جمال، عباس آفریدی، اعظم خان، بابر اعظم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، افتخار احمد، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ سکواڈ میں کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز شامل ہیں۔

پاک-نیوزی لینڈ سیریز مکمل شیڈول:

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ - 12 جنوری 2024 ایڈن پارک، آکلینڈ میں

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ - 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ - 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں

چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ - 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں

پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ - 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں