'صحافی عزیز میمن کی موت دم گھٹنے سے ہوئی'،حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ

12:40 PM, 6 Mar, 2020

نیا دور
سندھ کے نجی چینل کے ٹی این سے وابستہ  مرحوم صحافی عزیز میمن  کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتول کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ اس سے قبل  سندھ پولیس کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ عزیز میمن کی موت طبعی طور پر واقع ہوئی۔ جبکہ اب آنے والی حتمی  رپورٹ  سے یہ تو ثابت ہے کہ موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔

لیکن کیا  عزیز میمن کی موت قتل تھا یا پھر طبعی واقعہ اس حوالے سے مزید جوابات اس رپورٹ میں واضح نہیں تاہم ان تمام جوابات کے لئے فرانزک رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔
مزیدخبریں