سندھ کے نجی چینل کے ٹی این سے وابستہ مرحوم صحافی عزیز میمن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتول کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔ اس سے قبل سندھ پولیس کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ عزیز میمن کی موت طبعی طور پر واقع ہوئی۔ جبکہ اب آنے والی حتمی رپورٹ سے یہ تو ثابت ہے کہ موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔
لیکن کیا عزیز میمن کی موت قتل تھا یا پھر طبعی واقعہ اس حوالے سے مزید جوابات اس رپورٹ میں واضح نہیں تاہم ان تمام جوابات کے لئے فرانزک رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔