حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صحافی ملیحہ ہاشمی کو وزیر اعظم پاکستان کے جانب سے قائم کردہ کرونا ریلیف فنڈ کے لیے وزیراعظم عمران خان کا نمائندہ خصوصی تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ ملیحہ ہاشمی کو وزیراعظم کی نمائندہ خصوصی کا عہدہ اعزازی بنیاد پر دیا گیا ہے اور اس عہدے کے عوض انہیں کسی قسم کی کوئی بھی تنخواہ یا مراعات نہیں دی جائیں گی۔
ملیحہ ہاشمی نے اس حوالے سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ بطور نمائندہ خصوصی تقرری قابل فخر ہے اور میں شکریہ ادا کرتی ہوں کہ مجھے کرونا وائرس کے بحران میں اپنی خدمات پیش کرنے کا موقع دیا گیا۔