مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں شک ہے کہ محمکہ کے اہلکار ان مقدس نوادرات کو غیر ملکی کمپنیوں کو بھاری مال و دولت کے عوض نہ بیچ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان مقدس مورتیوں کو واپس نہ رکھا گیا تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کی جائے گی۔ محکمہ کلچر اینڈ ٹورازم کے ڈی جی منظور احمد کناسرو سے رابطہ کیا گیا تو انکا کہنا تھا کہ ان مورتیوں کو اس لیئے ایک محفوظ جگہ پر منتقل کیا گیا تاکہ غیر ایماندار عناصر انہیں نقصان نہ پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کرونجھر ہلز کے مقام پا پر حکومت ایک میوزیم اور ریسرچ سینٹر قائم کرنے جا رہی ہے تا کہ مقدس نوادرات بھی محفوظ رہیں اور تھرپارکر کے آثار قدیمہ پر کام کرنے والے بھی اس سے استفادہ کریں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ نے اس صحرائی ضلع میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیئے کئی میگا پراجیکٹس پر کام کیا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ مورتیوں کے ساتھ کچھ نہیں ہوگا۔