حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے اثرات کا جائزہ لیئے بغیر سب کچھ کھولنا خطرناک ہے: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

06:41 AM, 7 Aug, 2020

نیا دور
حکومت پاکستان اور کرونا وائرس کی صورتحال کے بارے میں مرکزی فیصلہ ساز ادارے این سی او سی نے 80 فیصد کاروباری مراکز کھولنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد اب شادی ہالز اور تعلیمی اداروں کے علاوہ تقریباً سب کچھ کھول دیا گیا ہے جبکہ کاروباری مراکز کے اوقات بھی لا محدود کر دیئے گئے ہیں۔
لیکن اس تمام صورتحال پر پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن نے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اور اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہ جلد بازی خطرناک ہے۔

عید الاضحیٰ پر ہوئے اکٹھ اور نمازوں کے بڑے اجتماعات کے اثرات کے بارے میں معلوم ہونے کے لئے 10 سے 15 روز درکار ہونا تھے جبکہ اب 14 اگست پر بھی لوگ اکھٹے ہوں گے ساتھ ہی ساتھ محرم الحرام پر ہونے والی مجالس اور جلوسوں سے بھی کرونا کے پھیلنے کے شدید خطرات لاحق ہیں جن کا انتظار کیے بغیر سب کچھ کھولنا بہت مہنگا پڑ سکتا ہے۔
مزیدخبریں