ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کوئٹہ جائیں گے اور سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کریں گے۔اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نے ہزارہ برادری کے دھرنے میں شرکت کیلئے کوئٹہ جانے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف مظاہرین کا کوئٹہ مغربی بائی پاس پردھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پہنچنے والی حکومتی ٹیم کے بھی مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور دھرنے کے شرکا نے وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے