Get Alerts

مریم کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا بھی کوئٹہ جانے کا فیصلہ

مریم کے بعد بلاول بھٹو زرداری کا بھی کوئٹہ جانے کا فیصلہ
پاکستان مسلم لیگن کی نائب صدر مریم نواز کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہزارہ برادری کے دھرنے میں کوئٹہ جانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بھی کوئٹہ جائیں گے اور سانحہ مچھ کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کریں گے۔اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نے ہزارہ برادری کے دھرنے میں شرکت کیلئے کوئٹہ جانے کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ مچھ کے خلاف مظاہرین کا کوئٹہ مغربی بائی پاس پردھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پہنچنے والی حکومتی ٹیم کے بھی مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں اور دھرنے کے شرکا نے وزیراعظم عمران خان کی کوئٹہ آمد تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا ہے