میر شکیل الرحمٰن کا کیس انتہائی کمزور ، ذاتی پسند نا پسند پر ادارے نہ تباہ کریں، فواد چوہدری

06:30 AM, 8 Aug, 2020

نیا دور

 وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر اپنی حکومت کے ایک اور اقدام کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔  انہوں نے کہا ہے کہ  جنگ اور جیو کے مالک میرشکیل الرحمان کے خلاف بنایا گیا کیس انتہائی کمزور ہے اور سینسرشپ کا یہ اقدام کسی صورت نہیں ہونا چاہیئے تھا۔  انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ کیس ذاتی طورپردیکھا ہے۔ 


ہم نیوز کے پروگرام ہوسٹ اور صحافی محمد مالک سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ میر شکیل الرحمان کے خلاف کیس بہت کمزور ہے۔


انہوں نے کہا کہ جب تک وہ وزیراطلاعات رہے سینسرشپ نہیں ہونے دی،  بات چیت بھی ہوتی تھی، جھگڑے بھی کرتا تھا اگر اختلاف ہے تب بھی آپ اداروں کو تباہ نہیں کرتے، ملکوں کو اداروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈان اور جنگ جیو جیسے ادارے ایک دو روز میں نہیں بنتے۔ ستر ستر سال لگ جاتے ہیں ان اداروں کو کھڑا ہونے میں۔ کبھی بھی اپنی پسند نہ پسند پر ادارے تباہ نہیں ہونے چاہئیں۔ 

مزیدخبریں