پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ذہنی مریض ہے، اس نے پیپلز کالونی میں 6 افراد کو قتل اور تین کو زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
نیا دور کی گوجرانوالہ پولیس میں اپنے ذرائع سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ملزم شادی کارڈز ہاوسز سے ڈیٹا دیکھتا اور پھر ٹارگٹ کر کے واردات کرتا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم کا دعویٰ ہے کہ اسکی منگنی اسکی خالہ زاد سے ہوئی تھی جسے ختم کیا گیا۔ تاہم ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں اور یہ اسکی ذہنی حالت کی خرابی ہے جس کی وجہ سے وہ خود سے یہ سب سوچ کر وارداتیں کرتا ہے۔