Get Alerts

میری شادی نہیں ہوئی تو کسی کی کیوں ہو؟ گجرانوالہ میں نوبیہاتا جوڑوں کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار

میری شادی نہیں ہوئی تو کسی کی کیوں ہو؟ گجرانوالہ میں نوبیہاتا جوڑوں کو قتل کرنے والا سیریل کلر گرفتار
گوجرانوالہ میں پولیس نے ایک ایسے سیریل کلر کو گرفتار کیا ہے جو ایک انوکھی وجہ سے ایک کے بعد ایک قتل کر رہا تھا۔ جیو نیوز نے پولیس کے حوالہ سے بتایا ہے کہ ملزم اپنی شادی نہ ہونے کا انتقام لینے کے لیے شادی شدہ جوڑوں کو قتل کیا کرتا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کی شناخت ارسلان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ذہنی مریض ہے، اس نے پیپلز کالونی میں 6 افراد کو قتل اور تین کو زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

نیا دور کی گوجرانوالہ پولیس میں اپنے ذرائع سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ ملزم شادی کارڈز ہاوسز سے ڈیٹا دیکھتا اور پھر ٹارگٹ کر کے واردات کرتا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم کا دعویٰ ہے کہ اسکی منگنی اسکی خالہ زاد سے ہوئی تھی جسے ختم کیا گیا۔  تاہم ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں اور یہ اسکی ذہنی حالت کی خرابی ہے جس کی وجہ سے وہ خود سے یہ سب سوچ کر وارداتیں کرتا ہے۔