'عوام کے اصرار' پر کنگ گیٹ کا نام تبدیل کرکے  باب ختم نبوت گیٹ رکھا جائے: مشیر وزیر اعلیٰ کے پی کا خط

01:41 PM, 8 Feb, 2021

نیا دور
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش کے دفتر سے جاری ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مقامی لوگوں کے اصرارپر خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کنگ گیٹ کا نام تبدیل کرکے باب ختم نبوت رکھا جائے جبکہ تحصیل گیٹ کا نام تبدیل کرکے باب حسنین رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کنگ گیٹ کا نام سعودی ولی عہد شاہ فیصل کے نام سے منسوب تھا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ کے بااثر عمائدین جن کا تعلق زندگی کے مختلف طبقات سے تھا   اور انھوں  نے دنوں گیٹوں کے نام تبدیل کرنے کا اصرار کیا جس کے بعد حکومت خیبر پختونخوا نے مفاد عامہ کی خاطر دونوں گیٹس کے نام تبدیل کردئیے جائیں۔
مزیدخبریں