خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے معاون خصوصی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش کے دفتر سے جاری ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مقامی لوگوں کے اصرارپر خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں کنگ گیٹ کا نام تبدیل کرکے باب ختم نبوت رکھا جائے جبکہ تحصیل گیٹ کا نام تبدیل کرکے باب حسنین رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ کنگ گیٹ کا نام سعودی ولی عہد شاہ فیصل کے نام سے منسوب تھا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوہاٹ کے بااثر عمائدین جن کا تعلق زندگی کے مختلف طبقات سے تھا اور انھوں نے دنوں گیٹوں کے نام تبدیل کرنے کا اصرار کیا جس کے بعد حکومت خیبر پختونخوا نے مفاد عامہ کی خاطر دونوں گیٹس کے نام تبدیل کردئیے جائیں۔