کرونا کے باعث بار بار شادی ملتوی ہونے پر دُلہنوں کا منفرد احتجاج

08:57 AM, 8 Jul, 2020

نیا دور
کرونا لاک ڈاؤن کے سبب شادی کی تاریخیں باربار ملتوی ہونے پر اٹلی میں دُلہنوں نے  دلبرداشتہ ہوکر احتجاج کیا۔



شادی کی تاریخیں بار بار ملتوی ہونے پر دلبرداشتہ دُلہنوں نے  روم کی تاریخی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا اور مظاہرہ کرنے والی یہ دُلہنیں عروسی ملبوسات پہنے  اور میک اپ کرکے مظاہرے کے لیے آئیں.

دُلہنوں نے مظاہرے میں سماجی فاصلوں کی شرائط میں نرمی کرنے اور شادی میں زیادہ لوگوں کو شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔


اٹلی میں 18 مئی سے شادی کی تقریبات کی اجازت تو دے دی گئی ہے مگر بڑے اجتماعات منعقد نہیں کیے جاسکتے اور  مختصر تقریبات بھی ماسک سمیت احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر نہیں کی جاسکتیں۔

 

مزیدخبریں