کرونا لاک ڈاؤن کے سبب شادی کی تاریخیں باربار ملتوی ہونے پر اٹلی میں دُلہنوں نے دلبرداشتہ ہوکر احتجاج کیا۔
شادی کی تاریخیں بار بار ملتوی ہونے پر دلبرداشتہ دُلہنوں نے روم کی تاریخی عمارت کے باہر مظاہرہ کیا اور مظاہرہ کرنے والی یہ دُلہنیں عروسی ملبوسات پہنے اور میک اپ کرکے مظاہرے کے لیے آئیں.
دُلہنوں نے مظاہرے میں سماجی فاصلوں کی شرائط میں نرمی کرنے اور شادی میں زیادہ لوگوں کو شرکت کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔
اٹلی میں 18 مئی سے شادی کی تقریبات کی اجازت تو دے دی گئی ہے مگر بڑے اجتماعات منعقد نہیں کیے جاسکتے اور مختصر تقریبات بھی ماسک سمیت احتیاطی تدابیر اختیار کیے بغیر نہیں کی جاسکتیں۔