فوج میں تنہا کوئی اس طرح کے بڑے کام نہیں کرتا۔ اگر ایسا کام کیا ہے تو جنرل باجوہ کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ یہ عجیب بات ہے ن لیگ صرف فیض حمید کو نشانہ بنارہی ہے کورٹ مارشل اگر فیض حمید کا ہونا ہے تو پھر جنرل باجوہ کا بھی ہونا چاہیے، کامران یوسف
موجودہ پی ڈی ایم کی حکومت میں اتنی خواتین ہیں حکومت اسلام آباد پولیس کو یہ نہیں بتاسکتی تھی کہ آج اس جگہ پر عورت مارچ ہونا ہے آپ نے تمیز کا مظاہرہ کرنا ہے۔ اسی مائنڈ سیٹ کیخلاف خواتین احتجاج کرتی ہیں سارا سال، نادیہ نقی
ٹرانس جینڈرز کو گندی گالیاں دی گئی گالی تو پھر کوئی بھی برداشت نہیں کرتا، ہاتھا پائی شروع ہوگئی، پریس والوں نے دائرہ بنا کر گھسیٹتے ہوئے ٹرانس جینڈرز کو زمین پر لٹا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے، فوزیہ یزدانی