Get Alerts

جنرل فیض کی انکوائری شروع: رانا ثنا | پنجاب پولیس بمقابلہ پی ٹی آئی | ای سی پی نے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ الیکشن ہونا چاہیے؟

جنرل فیض کی انکوائری شروع: رانا ثنا | پنجاب پولیس بمقابلہ پی ٹی آئی | ای سی پی نے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ الیکشن ہونا چاہیے؟
حکومت چاہتی ہے کہ وہ جتنے زیادہ مقدمات پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کر بناسکتی ہے بنائے، اس بات کو تسلیم کرنا چاہیے کہ موجودہ نگران حکومت صرف نگران حکومت نہیں ہے اس کو بڑی پلاننگ کیساتھ چل رہی ہے۔ موجودہ حکومت غیر جمہوری رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، شہباز میاں

فوج میں تنہا کوئی اس طرح کے بڑے کام نہیں کرتا۔ اگر ایسا کام کیا ہے تو جنرل باجوہ کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ یہ عجیب بات ہے ن لیگ صرف فیض حمید کو نشانہ بنارہی ہے کورٹ مارشل اگر فیض حمید کا ہونا ہے تو پھر جنرل باجوہ کا بھی ہونا چاہیے، کامران یوسف

موجودہ پی ڈی ایم کی حکومت میں اتنی خواتین ہیں حکومت اسلام آباد پولیس کو یہ نہیں بتاسکتی تھی کہ آج اس جگہ پر عورت مارچ ہونا ہے آپ نے تمیز کا مظاہرہ کرنا ہے۔ اسی مائنڈ سیٹ کیخلاف خواتین احتجاج کرتی ہیں سارا سال، نادیہ نقی

ٹرانس جینڈرز کو گندی گالیاں دی گئی گالی تو پھر کوئی بھی برداشت نہیں کرتا، ہاتھا پائی شروع ہوگئی، پریس والوں نے دائرہ بنا کر گھسیٹتے ہوئے ٹرانس جینڈرز کو زمین پر لٹا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے، فوزیہ یزدانی