اگر شوکاز واپس ہونا چاہیےتو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بھی واپس ہونا چاہیے، رانا ثناء اللہ

اگر شوکاز واپس ہونا چاہیےتو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بھی واپس ہونا چاہیے، رانا ثناء اللہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر  رانا ثناءاللہ نےکہا ہےکہ پیپلز پارٹی بھی وضاحت دےکہ اس نے بلوچستان  عوامی پارٹی (باپ) سے ووٹ کیوں لیے؟  اگر شوکاز واپس ہونا چاہیے تو لیڈر آف دی اپوزیشن بھی واپس ہونا چاہیے۔


لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وضاحت دے کہ اس نے باپ سے ووٹ کیوں لیے؟ لیڈر آف دی اپوزیشن حکومتی اتحاد سے منتخب ہو یہ بے اصولی ہے جو قابل قبول نہیں۔


رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحاد کے ساتھ ساز باز کرکے اقتدار حاصل کرنا غیر جمہوری عمل ہے، نواز شریف ناراض نہیں، وہ بے اصولی پر بھی متفق نہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پیپلز پارٹی اور اے این پی اپنے اپنے پلیٹ فارم سے سلیکٹڈ حکومت کیخلاف جدوجہد جاری رکھیں گی ۔


انہوں نے مزید کہا کہ  مولانا فضل الرحمان آئندہ دو سے چار روز میں پی ڈی ایم کا اجلاس بلائیں گے، اجلاس میں احتجاجی پروگرام فائنل ہوگا جس پر عید کے بعد بھرپور عمل ہوگا۔