مجھ پرپنجاب میں داخلےپرپابندی لگائی گئی تو پھر یہ اسلام آباد اوربنی گالہ آکر دکھائیں، رانا ثناءللہ

مجھ پرپنجاب میں داخلےپرپابندی لگائی گئی تو پھر یہ اسلام آباد اوربنی گالہ آکر دکھائیں، رانا ثناءللہ
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ مجھ پرپنجاب میں داخلے پرپابندی لگائی گئی تو پھر یہ اسلام آباد اوربنی گالہ آکر دکھائیں،میں بنی گالہ کو پھر سیل کردوں گا، سپریم کورٹ میں پہلے ان کاپابندی لگانے کا بیان چلے گا پھر میرا چلے گا، میری بات ناجائز ہے تو پہلے ان کی ناجائز ہے۔

وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل اور نالائق ٹولہ اس کے ساتھ ساتھ فراڈیے اور جھوٹے ہیں، پنڈی کا شیطان اور فوادچودھری کی گفتگو میں چیز درست نہیں، عدم اعتماد کی تحریک کے دوران پیسے لینے دینے کی کوئی بات ثابت ہوئی؟ لیکن پی ٹی آئی نے طوفان اٹھایا ہوا تھا،جلیل شرقپوی، مولانا غیاث الدین کی 10، 10کروڑ میں بکنے کی تصدیق ہوئی ہے، چودھری پرویز الٰہی نے پیسے دیے ہیں، پی ٹی آئی نے اگر کچھ حصہ ڈالا ہوتو ہوسکتا ہے، ڈیل والا ایک بندہ گجرات میں بیٹھا ہے اور دوسرابیرون ملک چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بتائیں الیاس چنیوٹی نے سامنے آکر کہا مجھے 10کروڑ کی آفر کی ہے، کہتے پولیس استعمال ہوئی تو بھئی کوئی چیز سامنے لاؤ، پولیس آفیسر کا نام لو، گل زمان جس نے پیسے دیے اس کی ویڈیو بھی پکڑی گئی ہے، مسلم لیگ ن سیاسی طور پر جوڑ توڑ کیلئے پورا زور لگائے گی، یہ ہماراجمہوری حق ہے، لیکن ارکان خریدنے والی بات درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک سامنے کررکھ لیں، بات کریں جلیل شرقپوری اور غیاث الدین کو پیسے نہیں دیے؟ کسی بھی پروگرام میں بیٹھ جائیں میں ثابت کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جس شخص کو وزیراعلیٰ بنایا جارہا ہے وہ کہتا میں دو سیکنڈ نہیں لگاؤں گا اسمبلی توڑ دوں گا،ارکان میں یہ بات بھی زیربحث ہے، پھرکچھ ارکان سوچ رہے کہ فلاں فلاں کو پیسے دے دیے گئے، لیکن ہم مفت میں کیوں ووٹ دیں؟ اللہ کرے مجھے سپریم کورٹ بلائے، میں وہاں ثابت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ معاملہ یہ ہے کہ ہم ٹکٹ کیوں دی، کیونکہ ہم ایک وعدے کے پابند تھے، لیکن ہم نے وعدہ کیا اور دھوکا نہیں کیا، اپنے اوپر جھوٹے کا لیبل نہیں لگنے دیا، ہمارے لیے پانچ سات سیٹوں کا نقصان بہتر ہے، ہاں ہمیں اس وقت معاہدہ نہیں کرنا چاہیے تھا، ہم نے جب تحریک عدم اعتماد لائے اور جس خطرے کو بھانپ رہے تھے وہ درست ثابت ہوا ہے۔

آصف زرداری نے ہی چودھریوں کے ساتھ ڈیل کی تھی، ہم نے زرداری صاحب کے کہنے پر ہی چودھریوں سے ملاقات کی تھی، لیکن چودھری پرویزالٰہی وعدے سے پھر گئے، اب چودھری صاحبان وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں وہ ہمارے ووٹوں سے بھی بن سکتے تھے، زرداری صاحب نے اب جاکر ان کو کہا ہے کہ ہمارے وزیراعلیٰ اور اس وزیراعلیٰ میں کیا فرق ہے؟ آپ لوگوں نے میرے ساتھ وعدہ کیوں توڑا؟یہ زرداری صاحب ہی جاکر کہہ سکتے تھے، زرداری صاحب کوئی جوڑ توڑ کیلئے چودھری شجاعت سے ملنے نہیں گئے ، انہوں نے جاکر کہا کہ بطور اتحادی ق لیگ کے ووٹ حمزہ شہباز کو دیں، اتنی سی بات ہے باقی پیسے لینے دینے کی جتنی مرضی کہانیاں بناتے رہیں۔