پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین بات کریں تو ن لیگ غور کر سکتی ہے: رانا ثناءاللہ

پرویز الٰہی اور جہانگیر ترین بات کریں تو ن لیگ غور کر سکتی ہے: رانا ثناءاللہ
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کل جہانگیر ترین کیساتھ جو ایم این ایزاور ایم پی ایز کی تعداد تھی پنجاب حکومت ان کی دائیں اور وفاقی حکومت بائیں جیب میں ہے، حکومت گرانے کیلیے انہیں جہاز گھمانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جہانگیر ترین کہہ رہے ہیں کہ میرے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ن لیگ کیخلاف کارروائی پر جہانگیر ترین نے کبھی نہیں کہا ظلم ہو رہا ہے۔ اب ظالم خود آ کر ظلم کی تصدیق کر رہے ہیں

رہنما ن لیگ نے کہا کہ جہانگیر ترین نے نوے کی دہائی میں کام شروع کیا جبکہ شریف فیملی نے بہت پہلے کاروبار شروع کیا۔ جب شریف فیملی پر کیس بن. رہے تھے تب جہانگیر ترین کو توفیق نہ ہوئی کہ مزمت کرتے

رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ ہم جہانگیر ترین پر کیسیز کی مزمت کرتے ہیں۔ مکافات عمل دیکھی کہ اب جہانگیر ترین تصدیق کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ سب سے بڑی جماعت ہے. اگر پرویز الہی یا جہانگیر ترین جن کے پاس اراکین ہیں وہ آکر بات کریں تو ممکنات دیکھیں گے.

جہانگیر ترین کاروباری آدمی ہیں. عمران خان نے صرف آج تک مانگا ہی ہے۔ مانگے کے کاروبار پر کوئی ٹیکس نہیں لگتا.۔ کسی بھی کاروباری کی گرفتاری کی مزمت کرتے ہیں۔ گرفتاری سے چینی کی یا کسی کی قیمتیں کنٹرول نہیں ہوتیں.

رانا ثناءللہ کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین نے ہم سے رابطہ کیا تو پارٹی پالیسی کے مطابق فیصلہ کریں گے، اپوزیشن حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی، پی ڈی ایم ووٹ کی عزت کیلیے اپنی جدوجہدجاری رکھے گی،آئندہ کا ایجنڈا پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں طے کیا جائے گا۔

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ شریف فیملی کے کاروبار کو جرم بنا کر پیش کیا گیا، شریف فیملی نے لاکھوں لوگوں کو روزگار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ توقع ہے ڈسکہ کا الیکشن صاف اور شفاف ہوگا، مسلم لیگ ن الیکشن میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی۔