Get Alerts

گوجرانوالہ میں رانا ثناءاللہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

گوجرانوالہ میں رانا ثناءاللہ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج
سینئر صحافی منصور علی خان کے ٹوئیٹر کی جانب سے تازہ ترین اطلاعات دی گئی ہیں کہ مسلم لیگ پنجاب کے صدر اور ایم این اے رانا ثناءاللہ کے خلاف گوجرانوالہ میں اقدام قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ گوجرانوالہ جلسہ کی ہی ایک کڑی ہے جب رانا ثناءاللہ نے کارکنوں کے ہمراہ انتظامیہ کی جانب سے لگائے گئے کینٹینرز ہٹانے کی کوشش کی۔ تاہم ابھی تک مکمل حقائق سامنے آنے باقی ہیں۔

https://twitter.com/_Mansoor_Ali/status/1318471199773593600

یاد رہے کہ آج ہی پی ڈی ایم گوجرانوالہ جلسہ انتظامیہ پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں مسلم لیگ کے ایم این اے خرم دستگیر سمیت سو سے زائد لیگی کارکنان کو نامزد کیا گیا ہےتاہم اب رانا ثناءللہ کے خلاف مقدمے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں ۔