"مولانا استعفے سے وظیفے پر آ چکے ہیں؛ حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا کانوں کو ہاتھ لگائیں گے"

06:44 AM, 8 Nov, 2019

نیا دور
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس مولانا فضل الرحمان سے متعلق بہت حقائق موجود ہیں، مولانا فضل الرحمان سے متعلق حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مذاکرات 100 فیصد کامیاب ہوں گے کیونکہ مولانا فضل الرحمان استعفے سے وظیفے پر آ چکے ہیں اور کسی بھی شکل میں وظیفہ چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے تمام مطالبات سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، مولانا استعفے اور حکومت توڑ کر نئے انتخابات کے مطالبات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
مزیدخبریں