پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی وزیر برائے کالونیز فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے دعویٰ کیا کہ میرے پاس مولانا فضل الرحمان سے متعلق بہت حقائق موجود ہیں، مولانا فضل الرحمان سے متعلق حقائق سامنے آئے تو عوام اور میڈیا اپنے کانوں کو ہاتھ لگائیں گے۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مذاکرات 100 فیصد کامیاب ہوں گے کیونکہ مولانا فضل الرحمان استعفے سے وظیفے پر آ چکے ہیں اور کسی بھی شکل میں وظیفہ چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے تمام مطالبات سے پیچھے ہٹ رہے ہیں، مولانا استعفے اور حکومت توڑ کر نئے انتخابات کے مطالبات سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔