اب ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔ دنیا بھر میں مسلمان پرسوں ہی شب برآت پر عبادات اور دعائیں کر چکے ہیں۔ پاکستان میں بھی گزشتہ شب، شب برآت منائی جا چکی ہے۔ تاہم شاید وزیر اعظم کا حساب چونک گیا اور انکے مطابق آج شب شب برآت منائی جائے گی۔ ایسے میں عمران خان نے ٹویٹ کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کو کرونا سے نجات کے تناظر میں دعائیں کرنے کی اپیل کی۔ عمران خان کی ٹویٹ پر انکی حالات حاضرہ سے لاعلمی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکو مختلف قسم کے مشورے دیئے گئے جس میں سر فہرست ہوش میں آنے کا مشورہ تھا۔
معورف صحافی سلیم صافی نے بھی دعاؤں اور عبادات کے حق میں بات کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور کو درخواست کی کہ وہ وزیر اعظم کو یہ بتائیں کہ شب برآت گزر چکی ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا صارفین نے اس حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آیا وزیر اعظم نے کل خاص رات پر کوئی عبادت بھی کی یا نہیں ؟
زمانے بھر کی تنقید اور رسوائی سمیٹنے کے بعد اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ تاہم وزیر اعظم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کی گئی ہے۔