Get Alerts

شب برات گزر جانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی دعاؤں کی اپیل

شب برات گزر جانے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی دعاؤں کی اپیل
وزیر اعظم عمران خان کب کرتے کیا کرتے ہیں اور کیوں کرتے ہیں کسی کو نہیں معلوم۔ کئی بار انکی عام معلومات اور حالات حاضرہ سے لا علمی کا وہ عالم ہوتا ہے کہ دیکھنے سننے والے سر پیٹتے ہی رہ جاتے ہیں۔ اور انکی یہی بات انہیں اکثر رسوا کرتی ہے اور جب کہ اب وہ پاکستان کے وزیر اعظم ہیں یہ رسوائی ملک کو بھی نصیب ہوتی ہے۔

اب ایسا ہی معاملہ سامنے آیا ہے۔ دنیا بھر میں مسلمان پرسوں ہی شب برآت  پر عبادات اور دعائیں کر چکے ہیں۔ پاکستان میں بھی گزشتہ شب، شب برآت منائی جا چکی ہے۔ تاہم شاید وزیر اعظم کا حساب چونک گیا اور انکے مطابق آج شب شب برآت منائی جائے گی۔ ایسے میں عمران خان نے ٹویٹ کر کے دنیا بھر کے مسلمانوں کو کرونا سے نجات کے تناظر میں دعائیں کرنے کی اپیل کی۔ عمران خان کی ٹویٹ پر انکی حالات حاضرہ سے لاعلمی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انکو مختلف قسم کے مشورے دیئے گئے جس میں سر فہرست ہوش میں آنے کا مشورہ تھا۔ 

معورف صحافی سلیم صافی نے بھی دعاؤں اور عبادات کے حق میں بات کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور کو درخواست کی کہ وہ وزیر اعظم کو یہ بتائیں کہ شب برآت گزر چکی ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا صارفین نے اس حیرت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوال کیا کہ آیا وزیر اعظم نے کل خاص رات پر کوئی عبادت بھی کی یا نہیں ؟

 



زمانے بھر کی تنقید اور رسوائی سمیٹنے کے بعد اس ٹویٹ کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے۔ تاہم وزیر اعظم ہاؤس کے  ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کی گئی ہے۔