وزیراعظم اور کابینہ سے غلط بیانی، ریٹائرمنٹ کی عمر میں فیصل شیر جان کو پیمرا میں اہم عہدہ دیدیا

وزیراعظم اور کابینہ سے غلط بیانی، ریٹائرمنٹ کی عمر میں فیصل شیر جان کو پیمرا میں اہم عہدہ دیدیا
کیبنٹ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان اور کابینہ کو غلط بیانی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پیمرا کی جانب سے پہلے نوٹی فیکشن آیا کہ فیصل شیر جان 65 سال کے ہو چکے ہیں، اس کے بعد بتایا گیا کہ نہیں وہ ابھی اس عمر کو نہیں پہنچے۔

پیمرا کے 16 نومبر 2021 کے خط کے مطابق فیصل شیر جان 31 دسمبر 2021 کو 65 سال کے ہو چکے ہیں۔ مگر کل ہی ان کا نیا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا جس کی رو سے وہ ابھی 65 کے نہیں ہوئے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے فیصل شیر جان کو وزارت اطلاعات ونشریات کے ماتحت محکمے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) میں ایگزیکٹو ممبر تعینات کر دیا ہے۔

https://twitter.com/Wabbasi007/status/1491375261740580867?s=20&t=dTKlQjaryMYBRvDumbZtDQ

دوسری جانب حکومت نے پولیس سروس کے گریڈ 19 کے افسر ڈاکٹر حیدر اشرف کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔ انہیں مس کنڈکٹ کے الزام میں 27 ستمبر 2021 کو شوکاز نو ٹس جاری کیا گیا تھا۔ وہ رخصت لے کر بیرون ملک گئے اور واپس سروس جوائن نہیں کی۔

ملازمت سے غیر حاضری کا الزام ثابت ہونے پر انہیں ملازمت سے برطرفی کی سزا دی گئی۔ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان کو برطرفی کی سزا دینے کی منظوری دی۔ وہ سول سرونٹس 1977 کے تحت 30 دن میں سزا کیخلاف اپیل کر سکتے ہیں۔

پولیس سروس کے گریڈ 18 کے افسر محمد یعقوب المانی کو جبری ریٹائر کر دیا گیا ہے۔ انہیں دوران انکوائری نااہلی اور مس کنڈکٹ کا الزام ثابت ہونے پر ملازمت سے جبری ریٹائرمنٹ کی سزا دی گئی ہے۔ سندھ میں تعیناتی کے دوران ان پر کرپشن کا الزام لگا جس کی انکوائری کی گئی وہ بھی 30 دن میں اپیل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔

اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصل شیر جان ایگزیکٹو ممبر پیمرا مقرر کیا گیا ہے، وہ 65 سال کی عمر میں ریٹائر ہونگے۔ خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر احمد ارسلان ملک کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔ انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدا یت کی گئی ہے۔

سندھ حکومت میں تعینات سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر طحہ احمد فاروقی کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر واصف حسین کو او ایس ڈی بنایا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔