Get Alerts

'9 مئی کو لندن منصوبے کا حصہ کہنا عمران خان کی غلط بیانی ہے'

عمران خان کو سائفر کیس میں 12 جنوری تک سزا سنا دی جائے گی۔ منظور پشتین جیسے لوگوں کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دینے یا گرفتار کرنے سے بلوچ اور پشتون مسئلہ حل نہیں ہو گا، فوجی اسٹیبلشمنٹ کو ان لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنی ہو گی۔

'9 مئی کو لندن منصوبے کا حصہ کہنا عمران خان کی غلط بیانی ہے'

عمران خان کو فوج، عدلیہ اور میڈیا کی بھرپور حمایت حاصل تھی مگر انہوں نے اس سپورٹ کو منفی انداز میں استعمال کر کے لوگوں کے اندر نفرت پیدا کی۔ اقتدار سے فارغ ہونے کے بعد انہوں نے جس طرح کی تقریریں کیں ان کا نتیجہ 9 مئی کی صورت میں نکلا۔ انہوں نے اپنے سپورٹرز کو اس انداز میں غصہ دلایا کہ وہ فوج پر حملہ کر دیں۔ یہ نفرت عمران خان کی دی ہوئی تھی۔ 9 مئی کو لندن منصوبے کا حصہ قرار دینا عمران خان کی بہت بڑی غلط بیانی اور سراسر جھوٹ ہے۔ یہ کہنا ہے اعزاز سید کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں کامران یوسف نے کہا عمران خان میڈیا کا بہت اچھا استعمال کرتے ہیں اور آج بھی صحافیوں کی موجودگی میں انہوں نے اسی طرح کا بیان دیا جو ان کے ووٹرز اور سپورٹرز کو اچھا لگے گا۔ لندن منصوبے کا ذکر کر کے انہوں نے موجودہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کو بھی واضح طور پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ فوج کی موجودہ قیادت عمران خان کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے۔ سائفر کیس میں عمران خان اگر سزا سے بچتے ہیں تو یہ بہت بڑا سرپرائز ہو گا۔

اعزاز سید کے مطابق عمران خان کو سائفر کیس میں 12 جنوری تک سزا سنا دی جائے گی۔ منظور پشتین جیسے لوگوں کو غیر ملکی ایجنٹ قرار دینے یا گرفتار کرنے سے بلوچ اور پشتون مسئلہ حل نہیں ہو گا، فوجی اسٹیبلشمنٹ کو ان لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنی ہو گی۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بجکر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔