Get Alerts

سائفر کیس: خصوصی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کردی

عدالت کے فردِ جرم عائد کرنے پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے صحتِ جرم سے انکار کردیا ۔ چیئرمین پی ٹی آئی نےموقف اختیار کیا کہ یہ جھوٹا، من گھڑت اور سیاسی انتقام پر مبنی  کیس ہےبے گناہی ثابت کروں گا۔

سائفر کیس: خصوصی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کردی

خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور نائب چیئرمین تحریکِ انصاف شاہ محمود قریشی پر سائفر کیس میں فردِ جرم آج عائد کردی گئی۔ 

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی فرد جرم عائد نہ کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت کے فردِ جرم عائد کرنے پر دونوں ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نےموقف اختیار کیا کہ یہ جھوٹا، من گھڑت اور سیاسی انتقام پر مبنی  کیس ہےبے گناہی ثابت کروں گا۔سابق وزیر خارجہ اور پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھی  نے بھی فرد جرم صحت سے انکار کر دیا۔عدالت نے  نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 اکتوبر کو سرکاری گواہان کو طلب کرلیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے جج سے مکالمے میں کہا کہ قوم کو مبارک ہو مینڈیلا واپس آگیا ہے۔ عدالت  نے شاہ محمود قریشی سے استفسار کیا کہ چارپائی مل گئی جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی مل گئی۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

اس سے قبل 17اکتوبر کو سائفر کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکلا نے اعتراض کیا تھا کہ انہیں فیصلے کی نقول فراہم نہیں کی گئیں جس پر فردِ جرم کی کارروائی مؤخر کردی گئی تھی۔

ماضی میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی پر 17اکتوبر کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے 9 اکتوبر کو  سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس کی ایک سماعت کی. جج ابوالحسنات نے سپیشل پراسیکیوٹر، وکیلِ صفائی اور ایف آئی اے کے دلائل کی سماعت کی۔

گزشتہ تاریخ پر چالان نقول تقسیم کرکے فرد جرم کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ چییرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے نقول وصول کر کے دستخط بھی کر دیے تھے۔ سائفر کیس کی سماعت کے موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہونے والی سماعت کیلئے شاہ محمود قریشی کی بیٹی اور بیٹا زین قریشی بھی عدالت پہنچےتھے۔