افریقی شہری کی مرنے کے بعد اپنی کار میں بیٹھ کر دفن ہونے کی وصیت، تدفین کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

04:01 PM, 9 Apr, 2020

نیا دور
اپنی موت سے قبل اکثر لوگ اپنی وصیتیں لکھواتے ہیں اور ان کے ورثا ان وصیتوں پرعمل درآمد کرتے ہیں مگر جنوبی افریقہ میں ایک 72 سالہ شخص نے مرنے سے قبل ایک انوکھی وصیت کی کہ اس کے فوت ہونے کے بعد اسے اس کی کار کے ساتھ دفن کیا جائے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر کے مطابق 72 سالہ تزکیدی بیتسو نے اہل خانہ کو وصیت کی تھی کہ جب وہ فوت ہوجائے تو اس کی لاش کو اس کی کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھانا تاکہ ایسے لگے کہ کوئی زندہ شخص گاڑی چلا رہا ہے۔ اس کے بعد اسی حالت میں مجھے قبر میں اتار دینا۔



گذشتہ ہفتے کے آخر میں بیتسو انتقال کر گیا اور اس کی میت اس کی وصیت کے مطابق کار کے ساتھ قبر میں دفن کی گئی۔ اس کی لاش کو مرسڈیز کار کے اسٹیرنگ کے پیچھے بٹھایا گیا اور اس کے بعد اسے دفن کر دیا گیا۔ اس موقعے پر لاش کو سیٹ بیلٹ بھی باندھی گئی۔ آنجہانی زکیدی بیتسو کے لواحقین کا کہنا ہے کہ بیتسوکو جرمن کاروں بالخصوص مرسڈیز کاروں سے بہت زیادہ دلچسپی تھی اور وہ اکثر اپنے دوستوں اور اقارب سے کہا کرتا تھا کہ اسے اس کی کار کے ساتھ ہی دفن کیا جائے۔

مزیدخبریں