میجر جنرل آصف غفور نے اپنا نام ہٹا کر ڈی جی آئی ایس آر لکھا جبکہ تصویر بھی تبدیل کی، اس کا مقصد آنے والے ڈی جی آئی ایس پی آر کو سہولت فراہم کرنا ہے جبکہ یہ اکاونٹ بطور ادارے کے کام کرئے گا، اس کے علاوہ میجر جنرل آصف غفور کا ذاتی ٹویٹر اکاونٹ الگ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ذاتیات سے بالاتر ہو کر ذاتی ٹویٹر اکاونٹ کو ادارے کے نام کرنا لائق تحسین اقدام ہے۔
یاد رہے کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جنرل عاصم باجودہ کے بعد عہدے کا چارج لیا تو انہیں عوامی رابطہ بڑھانے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
دوسری جانب شہبازشریف کے ٹویٹر اکاونٹ پر آج بھی سی ایم شہباز لکھا ہے جو ایک انکا ذاتی اکاونٹ ہے جبکہ وہ اب وزیر اعلیٰ بھی نہیں ہیں