میجر جنرل آصف غفور نے اپنا ٹویٹر اکاونٹ فوج کے حوالے کر دیا

میجر جنرل آصف غفور نے اپنا ٹویٹر اکاونٹ فوج کے حوالے کر دیا
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لئے جو ٹویٹر اکاؤنٹ بطور ترجمان پاک فوج استعمال کر رہے تھے انہوں نے وہ اب واپس فوج کے حوالے کر دیا ہے جبکہ اس کی ڈی پی اور ہینڈلر بھی تبدیل کر دیا گیا۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنا نام ہٹا کر ڈی جی آئی ایس آر لکھا جبکہ تصویر بھی تبدیل کی، اس کا مقصد آنے والے ڈی جی آئی ایس پی آر کو سہولت فراہم کرنا ہے جبکہ یہ اکاونٹ بطور ادارے کے کام کرئے گا، اس کے علاوہ  میجر جنرل آصف غفور کا ذاتی ٹویٹر اکاونٹ الگ ہے۔

ڈی جی آئی ایس آر کا ٹویٹر اکاونٹ بھارت کیساتھ کشیدگی کے دوران خاصا مقبول رہا اور انہوں نے پاکستان کا موقف بھرپور انداز میں پیش کیا اور ایک عام پاکستانی کی ترجمانی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا ذاتیات سے بالاتر ہو کر ذاتی ٹویٹر اکاونٹ کو ادارے کے نام کرنا لائق تحسین اقدام ہے۔

یاد رہے کہ موجودہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جنرل عاصم باجودہ کے بعد عہدے کا چارج لیا تو انہیں عوامی رابطہ بڑھانے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب شہبازشریف کے ٹویٹر اکاونٹ پر آج بھی سی ایم شہباز لکھا ہے جو ایک انکا ذاتی اکاونٹ ہے جبکہ وہ اب وزیر اعلیٰ بھی نہیں ہیں