https://twitter.com/AzazSyed/status/1217752815231213570?s=20
اعزاز سید کے مطابق آصف غفور کی جگہ میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا۔ تازہ ترین تقرریوں میں میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/klasrarauf/status/1217750669165322240?s=21
جیو نیوز اور جنگ گروپ سے منسلک صحافی ارشد وحید چودھری کے مطابق نئے ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار بطور جی او سی ملتان ذمہ داریاں سر انجام دے رہے تھے۔ چودھری کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پہ ترقی کے لئے کسی ڈویژن کی کمان کرنا ضروری ہوتا ہے اس لیے میجر جنرل آصف غفور کو پہلے جی او سی لگایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: عہدے کی تبدیلی کے بعد میجر جنرل آصف غفور کا پہلا بیان سامنے آ گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے میجر جنرل آصف غفور کے تبادلے اور میجر جنرل بابر افتخار کو ترجمان پاک فوج تعینات کرنے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ عہدے کی تبدیلی کے بعد میجر جنرل آصف غفور کا پہلا بیان سامنے آ گیا. ان کا اپنے مداحوں کے نام پیغام میں کہنا تھا کہ آپکی محبت اورحمایت کاشکریہ۔ مضبوط رہتے ہوۓ پاکستان کے لئے اپنا کام جاری رکھیں۔ Stay blessed.
Thanks for your love & support. Stay strong, continue doing your bit for Pakistan.Stay blessed
آپکی محبت اورحمایت کاشکریہ۔ مضبوط رہتے ہوۓ پاکستان کے لئے اپنا کام جاری رکھیں۔ Stay blessed.
— Asif Ghafoor (@peaceforchange) January 16, 2020
میجر جنرل آصف غفور نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر آئی ایس پی آر کے اکاؤنٹ پر بھی پیغام دیا، اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ، ان سب کا شکریہ جن کے ساتھ میں اپنے دور میں منسلک رہا، میں تمام میڈیا کا شکر گزار ہوں، پاکستانی عوام کی محبت اور سپورٹ پر ان کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے نئے ڈی جی آئی ایس پی آر کے لیے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔