پسند کی شادی: لاہور میں میاں بیوی اور بیٹی غیرت کے نام پر قتل

01:38 PM, 9 Mar, 2020

نیا دور
عورت مارچ کے روز ہی لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں غیرت کے نام پر اندوہناک قتل کی واردات سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق  لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ لاشیں میاں،بیوی اور انکی کمسن بیٹی کی ہیں جنہیں گھر مین گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ قتل ہونے والے بد قسمت جوڑے نے 4 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ میاں کا نام وقاص اور بیوی کا نام رضیہ ہے۔

پولیس کے مطابق شبہ ہے تینوں افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ تینوں افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔  جبکہ وقاص کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔دونوں میاں بیوی ایک فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ بدقسمت جوڑے کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ رضیہ کے گھر والے انہیں ہراساں کررہے تھے۔

 
مزیدخبریں