دنیا کی بڑی معیشیتوں کی سست روی کے باعث تیل کی کھپت میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے تیل کی قیمتیں عالمی سطح پر گری ہیں، اب اوپیک ممالک کے درمیان تیل کی قیمتوں کے حوالے سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی ہوئی ہے اور اب یہ قیمتیں 29 سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔
دوسری جانب دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں بھی شدید مندی ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد آج اس میں ٹریڈنگ کو روکنا پڑا تھا،