Get Alerts

عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 29 سال کی کم ترین سطح پر

عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 29 سال کی کم ترین سطح پر
کرونا وائرس کے اثرات عالمی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لیئے ہوئے ہیں۔ اور اب عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 29 سال کی کم ترین سطح پر آگئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق  چینی معیشت کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد سے سست روی کا شکار ہے جبکہ یورپ میں بھی ایسی ہی صورتحال ہے۔

دنیا کی بڑی معیشیتوں کی سست روی کے باعث تیل کی کھپت میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے تیل کی قیمتیں عالمی سطح پر گری ہیں، اب اوپیک ممالک کے درمیان تیل کی قیمتوں کے حوالے سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد خام تیل کی عالمی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی ہوئی ہے اور اب یہ قیمتیں 29 سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹس میں بھی شدید مندی ہے۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد آج اس میں ٹریڈنگ کو روکنا پڑا تھا،