قصور: 10 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو ضمانت ملتے ہی بچی کے چچا نے گولی مار دی

12:15 PM, 9 Oct, 2020

نیا دور
قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا مجرم عدالت سے عبوری ضمانت پر رہا کر دیا گیا تاہم متاثرہ بچی کے چچا نے ملزم کو اسکے وکیل کے چیمبر جا کر گولی مار دی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق قصور کی کچہری میں ملزم اسلم عرف ملنگی ضمانت پر رہا ہو کر اپنے وکیل سجاد بخاری کے چیمبر میں بیٹھا تھا کہ متاثرہ بچی کے چچا محمد یسٰین وہاں پہنچے اور ملزم پر گولیاں چلائیں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ گولیوں سے چیمبر میں بیٹھے دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس سے آلہ قتل بر آمد کر لیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ۔ ملزم یسٰین کا کہنا ہے کہ پولیس و دیگر اداروں نے ہمارے ساتھ تعاون نہیں کیا اسی لئے تنگ آکر اس نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔
مزیدخبریں