نیب نے وزارت داخلہ کو نواز شریف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارش کر دی

05:22 PM, 9 Oct, 2020

نیا دور

 قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے ایک مراسلے کے زریعے وزارت داخلہ کو درخواست کی کہ وہ سابقہ وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف کے پاسپورٹ کو منسوخ اور قومی شناختی کارڈ کو بلاک کردیں۔


قومی احتساب بیورو نے وزارت داخلہ کو لکھے گئے مراسلے میں لکھا ہے کہ نواز شریف مسلسل عدالتوں سے غیر حاضر ہونے کے ساتھ ساتھ اشتہاری بھی قرار دیئے گئے ہیں اس لئے ان کے تمام قومی دستاویزات کو منسوخ اور بلاک کردیا جائے۔


نیب راولپنڈی نے مراسلے میں لکھا ہے کہ میاں نواز شریف عدالتوں کی جانب سے اشتہاری قرار دئیے گئے ہیں اور وہ عدالتوں کی جانب سے بار بار حاضر ہونے کے باؤجود پیش نہیں ہورہے ہیں اس لئے ان کے پاسپورٹ کو منسوخ اور ان کے قومی شناختی کارڈ کو ترجیحی بنیادوں پر بلاک کیا جائے

مزیدخبریں