حال ہی میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق ُاس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سے خاتون کے خاندان والوں نے انکا سماجی بایکاٹ کر رکھا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے ویڈیو کو غیر نقصان دہ سمجھا تھا لیکن ُاسکے وائرل ہونے کے بعد جینا حرام ہو کر رہ گیا ہے۔
ویڈیو میں موجود خاتون کا کہنا تھا کہ اگر میں نے غیر مناسب گفتگو کی تھی تو رپورٹرز کی یہ ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ ُاس ویڈیو کو ایڈیٹ کرتے مگر ُانہوں نے ریٹنگز کے چکر میں ایسا نہ کیا۔
خاتون کے بیٹے کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کہ بعد ہر جگہ میری ماں کا مذاق ُاڑایا جاتا ہے، اس لیے ہم نے تقریبات میں شرکت ترک کر دی ہے۔ بیٹے نے یہ بھی کہا کہ جب سے ویڈیو وائرل ہوئی ہے میری بہنوں کے لیے رشتے آنا بند ہو چکے ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ریٹنگز کے چکر میں میڈیا نے لوگوں کی ذاتی زندگیون کوتماشہ بنا کر رکھ دیا ہے۔