Get Alerts

یہ بک گئی ہے گورمنٹ والی خاتون کی زندگی تماشہ بن گئی

یہ بک گئی ہے گورمنٹ والی خاتون کی زندگی تماشہ بن گئی
چند سال پہلے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہونے والی کراچی کی خاتون کی ویڈیو نے ہر طرف دھوم مچا دی تھی۔ ُاس ویڈیو میں بزرگ خاتون نے اپنے روایتی کراچی کے انداز میں ُاس وقت کی حکومت کے بارے میں کہا تھا کہ "یہ بک گئی ہے گورمنٹ اور یہ سب مل کر عوام کو پاگل بنا رہے ہیں۔

حال ہی میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق ُاس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سے خاتون کے خاندان والوں نے انکا سماجی بایکاٹ کر رکھا ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میں نے ویڈیو کو غیر نقصان دہ سمجھا تھا لیکن ُاسکے وائرل ہونے کے بعد جینا حرام ہو کر رہ گیا ہے۔

ویڈیو میں موجود خاتون کا کہنا تھا کہ اگر میں نے غیر مناسب گفتگو کی تھی تو رپورٹرز کی یہ ذمہ داری بنتی تھی کہ وہ ُاس ویڈیو کو ایڈیٹ کرتے مگر ُانہوں نے ریٹنگز کے چکر میں ایسا نہ کیا۔



خاتون کے بیٹے کا کہنا تھا کہ اس ویڈیو کہ بعد ہر جگہ میری ماں کا مذاق ُاڑایا جاتا ہے، اس لیے ہم نے تقریبات میں شرکت ترک کر دی ہے۔ بیٹے نے یہ بھی کہا کہ جب سے ویڈیو وائرل ہوئی ہے میری بہنوں کے لیے رشتے آنا بند ہو چکے ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ریٹنگز کے چکر میں میڈیا نے لوگوں کی ذاتی زندگیون کوتماشہ بنا کر رکھ دیا ہے۔