Get Alerts

کراچی چونکہ سیاسی یتیم ہے اسی لئے سب سے بڑی قربانی کراچی میں دی گئی، مصطفٰی کمال

کراچی چونکہ سیاسی یتیم ہے اسی لئے سب سے بڑی قربانی کراچی میں دی گئی، مصطفٰی کمال


پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے اینکر پرسن ثناء بچہ کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ الیکشن 2018 میں رات 9 بجے تک مسلم لیگ ن سنٹرل پنجاب سے جیت رہی تھی ،لوگ ڈبے نہیں اٹھانے دے رہے تھے اور یوں پورا سنٹرل پنجاب مسلم لیگ ن جیت چکی تھی۔

اس صورت حال کے بعد اسٹیبلشمنٹ کو خطرہ لاحق ہوگیا کہ کہیں مسلم لیگ ن انتخابات جیت نہ جائے اور اگر نواز شریف دوبارہ اقتدار میں آجائیں تو جو لڑائی عدلیہ کے زمانے سے چلی آرہی ہے وہ بھیانک شکل اختیار کر جائے گی اور شاید وہیں پر کوئی فیصلہ ہوا کہ جو چیز جہاں ہے اسے روک دو۔ اور جو کچھ ہو سکتا ہے اسے کر گزرو اسی لئے انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کی قربانی دی اور رات و رات تحریک انصاف کا جتوا دیا گیا۔