Get Alerts

انتخابات میں ن لیگ، PPP کا ووٹ بینک بڑھا، PTI کا برقرار رہا؛ فافن

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں 5 کروڑ سے زیادہ افراد نے ووٹ ڈالا، الیکشن کمیشن نے انتخابی مشق کو منعقد کیا جو قابل ستائش ہے تاہم ابتدائی نتائج کی تیاری اور نتائج کے اعلان نے منظم الیکشن کو گہنا دیا ہے۔

انتخابات میں ن لیگ، PPP کا ووٹ بینک بڑھا، PTI کا برقرار رہا؛ فافن

پاکستان میں عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 2 سال سے جاری غیر یقینی کا دور ختم ہو گیا ہے، انتخابات میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 48 فیصد رہا، ملک بھر میں کوئی بھی ایسا حلقہ نہیں جہاں خواتین ووٹرز نے 10 فیصد سے کم ووٹ ڈالا ہو۔ انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ووٹ بینک بڑھا جبکہ پی ٹی آئی کا ووٹ بینک برقرار رہا۔ غیر سرکاری ادارے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے ابتدائی مشاہدہ رپورٹ جاری کر دی۔

چیئرپرسن فافن مسرت قدیم کی جانب سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک میں 2 برس سے جاری افراتفری کے بعد الیکشن ہوئے، یکساں مواقع نہ ملنے اور دہشت گردی کے خطرات کے باوجود سیاسی جماعتوں نے الیکشن میں حصہ لیا۔ ملک میں ووٹرز ٹرن آؤٹ 48 فیصد رہا، 63 فیصد پولنگ سٹیشنز پر زیادہ ووٹر تھے، کوئی حلقہ ایسا نہیں جہاں خواتین نے 10 فیصد سے کم ووٹ ڈالا ہو، الیکشن میں 12 خواتین منتخب ہوئی ہیں جبکہ 8 آزاد امیدوار بھی منتخب ہوئے جن کو کسی سیاسی جماعت کی حمایت حاصل نہیں تھی۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کے عام انتخابات میں 5 کروڑ سے زیادہ افراد نے ووٹ ڈالا، الیکشن کمیشن نے انتخابی مشق کو منعقد کیا جو قابل ستائش ہے تاہم ابتدائی نتائج کی تیاری اور نتائج کے اعلان نے منظم الیکشن کو گہنا دیا ہے۔

فافن چیئرپرسن نے کہا کہ انتخابات سے ملک میں بے یقینی کا دور ختم ہو گیا ہے، اب سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے کہ ملک میں استحکام کو یقینی بنائیں، امیدواروں کے نتائج پر تحفظات الیکشن کمیشن کو جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔ سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں اپنا ووٹ بینک قائم رکھا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا ووٹ بینک بڑھا جبکہ پی ٹی آئی کا ووٹ بینک برقرار رہا۔