معروف ٹی وی ایوارڈز فیسٹیول ’ایمی‘ نے شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم فریڈم فائٹرز کو 41ویں سالانہ نیوز اینڈ ڈاکیومنٹری ایوارڈز برائے 'بیسٹ فیچر اسٹوری ان نیوز میگزین' کے لیے نامزد کیا ہے۔
فریڈم فائٹرز 3 بہادر خواتین کی کہانی پر مبنی ہے جن میں ایک ماضی میں کم عمری کی شادی کا شکار، ایک پولیس افسر اور مزدوری کی جنگ کرنے والی خواتین شامل ہیں جو عدم مساوات کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں اور ملک میں یکساں حقوق پر زور دیتی ہیں۔
اس حوالے سے شرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ یہ وہ مضامین ہیں جو مشکل بات چیت کا آغاز کرتے ہیں اور لوگوں کو غیر آرام دہ کرتے ہیں، تبدیلی اسی وقت آتی ہے جب لوگوں کو ایک مسئلے پر بات کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔
خیال رہے کہ ایمی ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان 21 ستمبر کو آن لائن تقریب میں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے اس سے پہلے فلمی دنیا کا معتبر ایوارڈ آسکر بھی 2 بار جیت چکی ہیں اور اس کے علاوہ ایمی ایوارڈز سمیت مختلف اعزازات حاصل کرچکی ہیں۔
https://www.youtube.com/watch?v=KComC76yg4A&feature=youtu.be