پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد

02:58 PM, 10 Dec, 2021

نیا دور
بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے دیگر رہنمائوں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا ہے۔

ان کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینئر پارٹی رہنما سید خورشید شاہ، نثار کھوڑو، رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل اور صوبائی وزیر سعید غنی، پر بھی فی کس 50 ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کی جانب سے پی پی پی کی رہنما نگہت اورکزئی کو تنبیہ کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے دوبارہ ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی کی تو ان کا کیس الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا۔

 
مزیدخبریں