وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی موت کی خبریں: 'یہ کارستانی بھارتی لابی کی ہے'

05:32 AM, 10 Jul, 2020

نیا دور
گزشتہ روز پاکستان میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب انٹرنیٹ پر ملک کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وفات کی خبریں گردش کرنا شروع کیں اور ان کے حوالے سے ویکیپیڈیا پیج پر ان سے متعلق معلومات میں یہ بھی دکھائی دینے لگا کہ وہ وفات پاچکے ہیں۔

اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور یہ سب بھارتی لابی کی کارستانی ہے۔

جیو نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے  کہا  وہ اچھا محسوس کر رہے ہیں اور بالکل خیریت سےہیں۔ غلط خبروں کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ  کہ وکی پیڈیا پر ان کے پیج کی پروفائل تبدیل کی گئی۔ جس کے پیچھے بھارتی لابی ہے

انہوں نے کہا کہ پروفائل تبدیلی سے ان کےاحباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے ان کی وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو کرونا لاحق ہوگیا تھا جس کے بعد وہ ملٹری ہسپتال میں منتقل ہوگئے تھے۔

 
مزیدخبریں