گزشتہ روز پاکستان میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب انٹرنیٹ پر ملک کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی وفات کی خبریں گردش کرنا شروع کیں اور ان کے حوالے سے ویکیپیڈیا پیج پر ان سے متعلق معلومات میں یہ بھی دکھائی دینے لگا کہ وہ وفات پاچکے ہیں۔
اس حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور یہ سب بھارتی لابی کی کارستانی ہے۔
جیو نیوز کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا وہ اچھا محسوس کر رہے ہیں اور بالکل خیریت سےہیں۔ غلط خبروں کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ کہ وکی پیڈیا پر ان کے پیج کی پروفائل تبدیل کی گئی۔ جس کے پیچھے بھارتی لابی ہے
انہوں نے کہا کہ پروفائل تبدیلی سے ان کےاحباب اور فیملی کو پریشان کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے ان کی وفات سے متعلق غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کو کرونا لاحق ہوگیا تھا جس کے بعد وہ ملٹری ہسپتال میں منتقل ہوگئے تھے۔