یاد رہے کہ پی ایس ایل کے تمام سیزنز میں لاہور قلندرز نے بد ترین پرفارمنسز دے کر خود کو ایک مذاق بنوا لیا ہے تاہم پی ایس ایل کے رواں سیزن میں لاہور قلندرز نے حران کن طور پر کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے میچز اچک لئے ہیں۔ جس کے بعد اس وقت پشاور زلمی کے ساتھ لاہور قلندرز کے میچ کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔
دوسری جانب کئی تجزیہ کار اس میچ کے لئے پشاور زلمی کو فیورٹ قرار دے چکے ہیں۔ دیکھنا اب یہ ہے کہ مٹھو مست مٹھو کی پیش گوئی تجزیہ کاروں پر بھاری پڑتی ہے یا پھر تجزیہ کاروں کے تجربے کی روشنی میں کئے ہوئے تجزیئے درست ثابت ہوتے ہیں۔